سٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان کے باعث ایک لاکھ68 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ 1900سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 258 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں