سٹاک مارکیٹ میں مندی ،2000پوائنٹس کی کمی

کراچی(بیوروچیف) مشرقی وسطی میں کشیدگی کے باعث سٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 2000سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 53ہزار 503پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100انڈیکس 318پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 55ہزار 858پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں