سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،1لاکھ21ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ21ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21ہزار 104پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1573 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20ہزار 450پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کا سابقہ ریکارڈ 1لاکھ 20ہزار 796پوائنٹس تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں