سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈقائم ہو گیا

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 22ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 22ہزار 281پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1347پوائنٹس بڑھ کر 1لاکھ 21ہزار 798پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 12پیسے کمی ہوئی، ڈالر 282.22روپے سے کم ہو کر 282.10روپے پر آ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں