سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 44ہزار 164پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 984پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1لاکھ 43ہزار 37پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.57روپے سے کم ہو کر 282.50روپے پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں