سٹاک مارکیٹ میں 1لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 500سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71ہزار 17پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 294پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 447 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں