سٹاک نہ رکھنے پر20آئل کمپنیوں کو 42کروڑ70لاکھ جرمانہ

اسلام آباد (بیوروچیف) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ 2025ء کے دوران مقامی پیٹرولیم مصنوعات کی کم خریداری (شارٹ لفٹنگ) اور لازمی فیول اسٹاک برقرار نہ رکھنے پر 20آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ان پر مجموعی طور پر 42کروڑ 70لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کے آئل ریگولیشنز 2016کے قاعدہ 69کے تحت کیا گیا ہے، جس کے تحت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ کم از کم 20 دن کا ایندھن کا ذخیرہ اپنے پاس رکھیں۔دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق، ان کمپنیوں کو بارہا پروڈکٹ ریویو میٹنگز میں ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ مختص کردہ مقدار کے مطابق مقامی پیٹرول اور ڈیزل ریفائنریوں سے حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں