سٹی سانگلہ ہل کے بازاروں میں دکانداروں کا فٹ پاتھوں پر قبضہ

صفدرآباد(نامہ نگار)سٹی سانگلہ ہل کے بازاروں کے فٹ پاتھوں پر قبضہ جما لیا گیا ،کمیٹی بازار اور حمید نظامی روڈ پر ترقیاتی کام کی وجہ سے گزرنا بھی مشکل ہو گیا ،ریڑھی بانوں نے بھی اخیر کر دی ،جگہ جگہ ریڑھیاںنظر آتی ہیں شہریوں کا اصلح احوال کا مطالبہ۔کولہو والا بازار میں مرغی گوشت اور مچھلی بیچنے والے میدان میںآگئے ،ریلوے گلیوں میں بھی دکانداروں نے تجاوزات شروع کر دیں ،لاوا چوک میں سے گزرنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کرنا شہریوں کا مقدر بن گیا۔ماڈل ریڑھی بازار کے قیام کے با وجود شہر بھر میں ریڑھی والے چھا گئے،مرکزی میلاد چوک بھی زد میں آگیا،تجاوزات کی بھرمار نے انتظامیہ کو چیلنج کر دیا۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھ کر شہر کو لوگوں کے گزرنے کے قابل بنایا جائے اور راستے مسدود نہ ہونے دیئے جائیں۔تجاوزات قائم کرنے والوں کو کھلی چھٹی نہ دی جائے،شہر کے حسن کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔انارکلی بازار تجاوزات کی وجہ سے سکڑگیا ہے اسے کھلا کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں