سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے،فرحان اسلم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک پولیس آفیسر فیصل آباد فرحان اسلم نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں شہریوں کو افطاری کے اوقات میں بروقت گھروں تک پہنچانے کے لیے خصوصی پلان پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت شہریوں کو بھرپور سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں’ ٹریفک سٹاف خود روزے کی حالت میں شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور میں خود اپنے سٹاف کے ساتھ افطاری چوکوں میں کرتا ہوں تاکہ عوامی خدمت کے اس جذبہ کو برقرار رکھا جائے’ ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں شاپنگ مارکیٹس میں بڑھنے والے رش کے پیش نظر بھی خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت 200 سے زائد ٹریفک سٹاف روٹین ڈیوٹی کے علاوہ فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں جو کہ اختتام رش تک رات گئے سڑکوں پر اور اہم مارکیٹس میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں ہیلمٹ، ہیڈ لائٹس،بیک لائٹس، انڈیکیٹرز کے حوالے سے خصوصی مہمات بھی جاری ہیں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ہر لمحہ خدمات کا تسلسل جاری ہے موٹر سائیکل سوار جن کی سڑکوں پر سب سے زیادہ تعداد ہوتی ہے’ ٹریفک پولیس پنجاب کی مہم کے دوران لاکھوں کی تعداد میں موٹر سائیکل سوار آسان عمل کے تحت اپنے ڈرائیونگ لائسنسز حاصل کر چکے رکشہ جات کے ڈرائیورز کے لیے اتوار کا دن مختص ہے جس میں صرف رکشہ جات کے ڈرائیورز اپنے ڈرائیونگ لائسنسز حاصل کرتے اور ٹیسٹ دیتے ہیں تمام سہولیات کا مقصد عوامی خدمت ہے عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر لمحہ کھلے ہیں فورس کی ویلفیئر اور فلاح کے سلسلہ میں بھی کوئی کمی نہیں چھوڑی جا رہی چیف ٹریفک افیسر فرحان اسلم نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس ہر سطح پر شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور عوامی خدمت ہی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں