سٹی پارک ٹوبہ’بحالی کا کام مکمل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے افتتاح کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو تفریح کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں عید الفطر سے قبل ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے فیملیز کو سٹی پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تحفہ دے دیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے سٹی پارک کی تزئین وبحالی کے مکمل ہونیوالے کاموں کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ بھی ہمراہ تھے۔پارک میں شہریوں کیلئے خوبصورت واکنگ ٹریک اور رنگ برنگی ٹف ٹائلز سے راستے تعمیرکئے گئے۔علاوہ ازیں سرسبز گرین لان،جدید لینڈ اسکیپنگ اور دلکش فلاور بیڈز تیار ہیں۔بچوں کیلئے جدید کھیل کے جھولے اور تفریحی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔پارک میں خوبصورت گیزیبو، محرابی راستے اور آرام دہ بینچز نصب ہیں۔شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔کمشنر نے کہا کہ شہر کی مزید ترقی اور خوبصورتی کیلئے نئے منصوبے آئندہ سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹی پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ شہریوں کیلئے خوبصورت اور جدید تفریحی مقام بن گیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں جاکر وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے ادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق جبکہ ہسپتال میں صفائی کا معیار دیکھا اور واضح کیا کہ صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کمشنر نے مریضوں کے لواحقین کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار انتظامات/ویٹنگ ایریا کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں