گوجرہ (نامہ نگار) سٹی پولیس گوجرہ نے چند روز قبل ہو نے وا لے اندھے قتل کا سرا غ لگا لیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل محلہ حفیظ پا رک کے ملک مستنصر عرف تنشی کے نوجوا ن بیٹے ملک محمد اویس کی نعش کبو ترا نوا لہ قبر ستا ن سے ملی تھی جس کو فا ئرنگ سے اور چھری سے گلہ کا ٹ کر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ملزم موقع سے فرا ر ہو گیا تھا تھا نہ سٹی پو لیس گوجرہ کے ایس ایچ او امداد اسلم نے دیگر ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنا لوجی کا استعما ل کرتے ہوئے قتل کا سرا غ لگا لیا اور ملز م کے ٹھکانے پر چھا پہ مار کر اس کو گرفتار کرلیا اس سلسلہ میں تھا نہ سٹی گوجرہ میں ایس ایچ او امداد اسلم نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم حسن رحما ن سکنہ گڑھ محلہ حال مقیم سلطا ن پورہ جو کہ مقتول کا قریبی دوست ہے جس کی ایک روز قبل ملک اویس کے سا تھ تلخ کلا می ہو گئی تھی جس نے صبح سویرے فون پر اسکو بلا یا اور کبوترا نوا لہ قبرستا ن میں لے گیا جہا ں پر فا ئرنگ کرکے اس کو شدید زخمی کر دیا۔
35