سٹی کونسل89برکت پورہ میں سیوریج مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 115 کے امیدوار میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ سی سی 89 برکت پورہ میں سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا’ مسیحی کمیونٹی کے مسائل میرے اپنے مسا ئل ہیں میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ مسیحی کمیو نٹی کو ریلیف پہنچایا ہے’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی 89 برکت پورہ گلی نمبر3 میں سابق کونسلر ڈاکٹر دل نواز تیجا کی رہائش گاہ پر انتخابی میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر سابق کونسلر سٹیفن حبیب’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ عمران کھوکھر’ الیاس’ عبدالستار’ میاں جمیل’ میاں تنویر’ ایوب تیجا’ عدنان تیجا بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فیصل آباد کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں’ چلڈرن ہسپتال’ کینال ایکسپریس وے’ انڈر پاس’ اووربرج’ آئی ٹی یونیورسٹی جیسے میگا پراجیکٹس مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی فیصل آباد سے محبت کا ثبوت ہیں’ انہوں نے کہا کہ سی سی 89 برکت پورہ کے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور ہم ان سے محبت کرتا ہوں’ جب بھی میں یہاں کے لوگوں کے پاس ووٹ کیلئے آئے ہیں انہوں نے جھولیاں بھربھر کر مجھے ووٹ دیئے ہیں اور مجھے کامیاب کروا کر اسمبلی میں پہنچایا ہے’ ہم عوام کا پیسہ عوام پر لگاتے ہیںکسی پر کوئی احسان نہیں کرتے’ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی حکومت میں آئی ہے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں’ فیصل آباد بھر میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کا سہرا بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ہی جاتا ہے’ انشاء اللہ آنے والے وقت میں بھی آپ کے تمام دیرینہ مسائل حل ہوں گے’ اس موقع پر میزبان میٹنگ سابق کونسلر ڈاکٹر دل نواز تیجا نے میاں طاہر جمیل کو یقین دلایا کہ ماضی کی طرح ہم آج بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور پی پی 115 کے الیکشن میں آپ کو سی سی 89 سے ریکارڈ لیڈ سے کامیاب کروائیں گے’ اس موقع پر انہوں نے برکت پورہ کی گلی 4-3 میں سیوریج کی ابتر صورتحال کی طرف توجہ بھی دلائی اور کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مسئلہ آپ جلد حل کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں