سٹے آرڈر جاری ،عدالت کا204چک پل کھولنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو کینال روڈ پر واقع غیر قانونی طور پر بند کئے گئے204چک پل کوفوری طور پرکھولنے کا حکم دیدیا’اہل علاقہ کی طرف سے دائر درخواست پر سول جج نے ڈپٹی کمشنر اور سی ٹی او کے خلاف پل کے اطراف دیواریں کر کے ٹریفک کیلئے بند کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق کینال روڈ پر واقع 204 چک اور گردونواح کے رہائشیوں نے سول عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی کہ سی ٹی او فیصل آباد نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر کینال روڈ پر واقع 204 چک پل کے دونوں اطراف غیر قانونی طور پر دیواریں تعمیر کر کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے جسکی وجہ سے ان کو گزرنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کو دفاتر پہنچنے’ بچوں کو سکول وکالج اور بالخصوص مریضوں کو ہسپتال لے جانے کیلئے لمبا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ نے 204چک پل اہل علاقہ کی سہولت کیلئے بنایا تھا جس کو آپ دیواریں تعمیر کر کے ٹریفک کیلئے بند کر رکھا ہے۔ جس پر فاضل جج نے اہل علاقہ کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور سی ٹی او فرحان اسلم کیخلاف حکم امتنازعی جاری کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیر کو روکنے اور پل کو کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے دوسرے فریق کو بھی طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں