سپرایٹ تک پہنچنے والی قومی ٹیم کو 4لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی

کولمبو (سپورٹس نیوز) عالمی ٹی20ورلڈ کپ 2026میں سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم اگرچہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی، تاہم قومی ٹیم خالی ہاتھ وطن واپس نہیں لوٹی۔20ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے اور سپر ایٹ تک پہنچنے پر پاکستان کو ساڑھے چار لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی بنیاد پر بھی قومی ٹیم کو3لاکھ امریکی ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔ یوں مجموعی طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت اور کارکردگی کی بنیاد پر خاطر خواہ مالی انعام حاصل ہوا، اگرچہ ٹیم کھیل کے میدان میں اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں