فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ سپرلیگ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 16 مارچ 2025 سے ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں فائنل جیتنے والی ٹیم کو 1 لاکھ روپے کا نقد انعام دیاجائیگا جبکہ رنر اپ ٹیم کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔فائنل میں ایم پی اے رانا شعیب ادریس مہمان خصوصی ہونگے۔تفصیل کے مطابق کھرڑیانوالہ سپرلیگ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 16 مارچ 2025 سے ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 19 امارچ 2025 کو کھیلاجائیگا۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ایم پی اے رانا شعیب ادریس ہونگے۔ٹورنامنٹ کے تمام میچ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کی گرانڈ میں کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر میں رانا عبدل ریاض،رانا عباس،رانا اورنگ زیب،حافظ عمران اور رانا اعجاز شامل ہیں۔
