سپرہٹ فلم ”اندھا دھن” میں ایک روپیہ معاوضہ لیکر کام کیا’ آیوشمان کھرانہ

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے اداکار آیوشمان کھرانہ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے صرف ایک روپیہ معاوضے پر اپنی سپر ہٹ فلم اندھا دھن کی تھی۔آیوشمان کھرانہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی فلم اندھا دھن کی کامیابی کے بعد خاص طور پر چین میں اس کی غیر معمولی پذیرائی کے باعث انہیں بعد میں فلم کے منافع سے حصہ ملا۔معاوضوں اور بھاری بجٹ پر بحث جاری ہے، جہاں کئی فلم ساز اس بات پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں کہ بعض اوقات اداکاروں کی فیس فلم کے کل بجٹ کا 60 سے 70 فیصد تک کھا جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں