سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ)کا6اگست کو احتجاجی ریلی کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) نے اپنے مطالبات کے حق میں 6 اگست بروز بدھ کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا’ اس سلسلے میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کے ڈیرے پر چیئرمین امین بٹ کی سربراہی میں احتجاجی اجلاس ہوا جس میں آٹھ بازاروں’ گول بازاروں ‘ ملحقہ گلیوں ‘ ریلوے روڈ’ ریگل روڈ’ لسوڑی شاہ روڈ’ سمن آباد’ راجباہ روڈ’ سرکلر روڈ’ سرگودھا روڈ ٹائر مارکیٹ’ ستیانہ روڈ’ چک جھمرہ’ غلام محمد آباد’ رضاآباد و دیگر تاجر تنظیموں کے منتخب عہدیداروں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سرپرست چوہدری افضل’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’آرگنائزر شیخ یوسف گچھا’ فوڈ بورڈ کے جنرل سیکرٹری وسیم زبیع اللہ’ بھوانہ بازار کے جنرل سیکرٹری شیخ جاوید’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ جنرل سیکرٹری عبدالشکور’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ گول الیکٹرونکس بازار کے صدر میاں آصف’ جھنگ بازار کے صدر مزمل طور’ جنرل سیکرٹری میاں رمضان جانی’ انجمن تاجران غلام محمد آباد کے صدر چوہدری اکرام’ گول کچہری بازار کے صدر شیخ خرم شہزاد’ جنرل سیکرٹری محمد سرفراز’ جھنگ بازار کے صدر بائو محسن انوار’ مزمل طور’ رانا صابر’ میاں رضوان پپو’ شیخ جاوید’ اکبر انصاری’ مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص احمد گجر’ کلاتھ بورڈ کے چیف آرگنائزر شیخ آصف’ ریل بازار کے صدر رانا آصف’ مندرگلیوں کے صدور شیخ بابراسلام’ طارق رحمانی’ اعجاز بٹ’ منا بٹ’ مرزا عبدالرحمن’ یاسر ہاشمی کے علاوہ شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب صدور’ جنرل سیکرٹریز’ عہدیداران’ تاجروں ‘دکانداروں اور ریڑھی چھابڑی والوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی’احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ ‘ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سرپرست چوہدری افضل’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’حافظ طاہر جمیل’ شیخ یوسف گچھا’ چوہدری خالد جٹ و دیگر مقررین نے کہا کہ آج ہم نے چھوٹی سی میٹنگ رکھی تھی جو جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ہے’ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آٹھ بازاروں کے لوگ ضلعی انتظامیہ سے کس قدر تنگ ہیں’ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ آٹھ بازاروں کو گیٹ لگا کر بند کرنے سے باز رہے’ٹریفک وارڈن دو’ دو ہزار روپے کے چالان کرنا بند کریں اور ڈپٹی کمشنر اپنے وعدے کے مطابق تاجروں کو ڈسپلے کیلئے جگہ فراہم کرے’ مقررین نے کہا کہ ہم شہر کے حالات خراب نہیں کرنا چاہتے’ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم 6 اگست بروز بدھ کو بھرپور پرامن احتجاجی ریلی نکالیں گے جو کارخانہ بازار سے شروع ہو کر پریس کلب تک جائے گی’ وہاں ہم دھرنا دیں گے اور اس وقت تک نہیں اٹھیں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے’ محمد امین بٹ نے سب تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سے کہا کہ 6 اگت شام 5 بجے تک میرے ڈیرے کارخانہ بازار پہنچیں’ یہاں سے ہم ریلی کی شکل میں نکلیں گے اور سخت احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں