فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران سٹی فیصل آباد (امین بٹ گروپ )نے تاجروں کی حقیقی تنظیم ہونے کا حق ادا کر دیا تاجروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے آج ثابت ہو گیا کہ فیصل آباد میں تاجروں کی ایک ہی جماعت ہے جو تاجروں کے حقوق کی علمبردار ہے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ )ہی دوکانداوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے اور اس کے علاوہ کوئی بھی تاجر تنظیم فیصل آباد میں دوکانداروں کی آواز نہیں بنتی آج فیصل آباد کی عوام نے اور انتظامیہ نے بھی تسلیم کر لیا کہ فیصل آباد کے تاجر اپنا حق اچھی طرح لینا جانتے ہیں’ ان خیالات کا اظہار ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ صدر چوہدری ارشد’ جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اسلم اچھی’ سینئر وائس چیئرمین ‘ صدر کارخانہ بازار ذیشان جاوید ظفر نے سموگ کا بہانہ بنا کر زبردستی آٹھ بازاروں سمیت کاروباری مراکز کو بند کرانے خلاف چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں آٹھ بازاروں کی تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں ذیشان ظفر’ وحید ببر’ رانا فقیرحسین’ چوہدراکرم’ طاہرجمیل میاں’ یوسف گچھا’ وسیم ذبیع اللہ’ حافظ یحییٰ طارق’ بابر اسلام’ ابوبکرپومی’ پپوبھائی’ مزمل طور’ فاروق فیاض’ چوہدری وقاص گجر کے علاوہ گول بازاروں اور اس سے ملحقہ گولیوں کے چھوٹے تاجروں نے شرکت کی’ شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے منتخب نمائندوں نے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین امین بٹ کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج آپ نے تاجروں کی حقوق کی جس طرح رکھوالی کی ہے وہ ایک حقیقی تاجر لیڈر ہونے کی مثال ہے’ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا لیڈر امین بٹ ہے جو ہرمشکل وقت میں تاجروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوتا ہے۔
31