80

سپریم انجمن تاجران ( امین بٹ گروپ ) کا 2ستمبر کوہڑتال کی حمایت کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) نے 2 ستمبربروز ہفتہ کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا’ اس بات کا فیصلہ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ کی قیادت میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری ارشد’ جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اسلم اچھی’ سرپرست اعلیٰ عبدالوحید ببر’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ سینئر نائب صدر حافظ یحییٰ طارق’ سینئر نائب صدر میاں محمد آصف’ انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ جنرل سیکرٹری رانا عاصم’ انجمن تاجران گول بھوانہ بازار کے صدر رانا فقیر حسین’ پاک گول بازار کے صدر شیخ ناصر’ جنرل سیکرٹری میاں ابوبکر پومی’ بابر جٹ’ کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ انجمن تاجران جھنگ بازار (چوک گھنٹہ گھر تا گول بازار مزمل طور’ جنرل سیکرٹری میاں رمضان’ چیئرمین چوہدری بابر جٹ’ جھنگ بازار کے صدر چوہدری محسن انوار’ مکی کلاتھ مارکیٹ کے صدر شیخ فاروق فیاض’ جنرل سیکرٹری میاں رضوان نوید’ چیئرمین شیخ یوسف گچھا’ مرکزی کلاتھ بورڈ کے صدر رانا کاشف محمود خاں’ چوہدری عزیز الرحمن’ ماجد امین بٹ’ حاجی عدنان قدیر’ میاں ابوبکر پومی’ شیخ ناصر’ چوہدری وقاص گجرکے علاوہ آٹھوں بازاروں’ گول بازاروں اور اس سے ملحقہ گلیوں اور مارکیٹوں کے تمام صدور’ جنرل سیکرٹریز سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئیسپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ صدر چوہدری ارشد’ جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اسلم اچھی و دیگر مقررین نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز نے چھوٹے تاجروں سمیت عام لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے’ حکومت سے باربار اپیل کی کہ وہ بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز کو ختم کرے مگر حکومت ٹھس سے مس نہیں ہوئی’ اب ہمارے پاس شٹرڈائون ہڑتال اور سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا’لہٰذا ہم 2 ستمبر کی ہڑتال میں بھرپور حصہ لیں گے اور کاروبار مکمل طور پر بند رکھیں گے’ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ہم غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر جائیں گے’ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے’ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں’ انڈسٹری کی بندش سے بیروزگاری میں اضافہ ہو گیا ہے’ بازاروں میں دکانوں پر کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے’ گھریلو امور بھی متاثر ہو چکے ہیں’ بجلی کا بل تمام حدیں توڑ گیا’ بجلی کا بل دیکھ کر ہارٹ اٹیک ہونے لگے’ اب بھی وقت ہے عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے موثر شارٹ ٹرم پالیسی بنائی جائے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں