69

سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ ) کی جمعہ کوکاروباربند کرنے کی تجویز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی طرف سے اتوار کو کاروبار بند رکھنے’ کم عمربچوں کو پابند سلاسل کرنے’واسا اور پی ایچ اے سے متعلق تاجروں کے تحفظات سے بارے میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے وفد نے چیئرمین امین بٹ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا’ وفد میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری ارشد’ جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اسلم اچھی’ گروپ لیڈر چوہدری بہادرعلی’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان ظفر کے علاوہ مکی کلاتھ مارکیٹ کے چیئرمین شیخ یوسف گچھا’ آٹھ بازاروں ‘ گولوں اور اس سے ملحقہ گلیوں’ ستیانہ روڈ’ سمندری روڈ’ غلام محمد آباد’ جھنگ روڈ کی تاجر تنظیموں کے منتخب صدور’ جنرل سیکرٹریز و دیگر عہدیداران موجود تھے’ امین بٹ نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ کو تجوید دی کہ کاروباری مراکز اتوار کی بجائے جمعہ کو بند کروائے جائیں’ انہوں نے کہا کہ لاہور میں اتوار کو عام تعطیل ہوتی ہے جبکہ فیصل آباد میں جمعہ کو’ اس لئے بہتر ہے کہ اتوار کو کاروباری مراکز بند کرنے کی بجائے جمعہ کو مکمل طور پر کاروباری مراکز بند رکھے جائیں’اس کے علاوہ محمد امین بٹ نے تجویز دی کہ کم عمر ڈرائیوروں پر ایف آئی آر دے کر جیل کا راستہ نہ دکھایا جائے اس سے ان کا مستقبل تباہ ہوجاتا ہے’ بلکہ کم عمر ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے اور ان کی گاڑیاں بند کی جائیں تاکہ انہیںسبق مل سکے’ صدر چوہدری ارشد’ جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اسلم اچھی نے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ کی توجہ واسا کے ہوشربا بلوں کی طرف دلائی جو زبردستی تاجروں پر مسلط کئے گئے ہیں’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ پی ایچ اے چھوٹے تاجروں کی دوکانوں کے باہر لگے تعارفی بورڈ پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں جبکہ بارہا مرتبہ اس سلسلے میں مذاکرات ہوئے ہیں اور یہ بورڈ ٹیکسوں سے استثنیٰ ہیں’ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ نے تاجروں کے مسائل سنے اور ان پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کروائی’ ڈپٹی کمشنر نے تاجروں سے کہا کہ ہم آپ کی تجاویز پنجاب حکومت تک پہنچائیں گے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس پر عمل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں