سپریم انجمن تاجران کا اپنے صدر اسلم بھلی کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کا اپنے صدر حاجی اسلم بھلی کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اجلاس منعقد ہوا’ اجلاس میں سینئر نائب صدر آفتاب بٹ’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ FCCI کے نائب صدر قیصر شمس گچھا’ وائس چیئرمین شیخ آصف انور’ منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ گول کریانہ کے جنرل سیکرٹری شیخ فاضل’ کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود’ مکی مارکیٹ کے صدر سلطان بٹ’ افغان ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری محمد اعظم’ مرزا اعجاز’ شیخ جاوید اسلم نے شرکت کی’ اجلاس میں متفقہ طور پر حاجی اسلم بھلی ان کے بھائی اور بیٹوں کو بلاوجہ حراست میں رکھنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی’ مقررین نے وزیراعظم محمد شہباز شریف’ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ حاجی اسلم بھلی اور ان کے عزیزوں کو بلاوجہ حراست میں لئے جانے کا نوٹس لیا جائے اور انہیں فوری طور پر آزاد کیا جائے’ مقررین نے کہا کہ حاجی اسلم بھلی نے ہر برے وقت میں پارٹی کا ساتھ نبھایا ہے اور ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے علم کو بلند کئے رکھا ہے’ ایسے مخلص پارٹی رہنما کی تذلیل کسی صورت قابل قبول نہیں’ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے نائب صدر شیخ قیصر شمس گچھا نے بھی حاجی اسلم بھلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیمبر کے بھی نائب صدر رہے ہیں اور ان کی شرافت کی گواہی چیمبر کا ہر ممبر دیتا ہے’ ہم چیمبر کے پلیٹ فارم سے بھی ان کی حراست کی مذمت کرتے ہیں اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور ریلیز کریں اور گھر جانے دیں’ اس موقع پر چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو شہر کی دیگر تاجر تنظیموں سے رابطہ کر کے بہت جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں