اسلام آباد(بیوروچیف)سپریم کورٹ بار انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مارلیا۔سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں انڈپینڈنٹ گروپ کے شہزاد شوکت نے پروفیشنل گروپ کے میاں عبدالقدوس کو شکست دی۔سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق شہزاد شوکت 1 ہزار 7 سو دس ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، حامد خان گروپ کے امیدوار میاں عبدالقدوس 1 ہزار 2 سو 43 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، نومنتخب صدر شہزادشوکت نے 4 سو 67 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔سیکرٹری کی نشست پر علی عمران سید ایک ہزار چار سو 45 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، سلمان منصور ایک ہزار تین سو 73 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، سیکرٹری کی نشست پر علی عمران سید نے 72 ووٹوں سے فتح اپنے نام کی۔نو منتخب صدر شہزاد شوکت نے لاہور سے 613 ووٹ حاصل کئے، کراچی سے 168 اور پشاور سے 129 ووٹ حاصل کئے، نومنتخب صدر نے اسلام آباد سے 371 اور کوئٹہ سے 73 ووٹ حاصل کئے، شہزاد شوکت نے ملتان سے 98، بہاولپور سے 63، سکھر سے 41 اور ایبٹ آباد سے 43 ووٹ لئے۔نو منتخب صدر شہزاد شوکت نے حیدر آباد سے 56، ڈی آئی خان سے 22 اور بنوں سے 33 ووٹ حاصل کے۔شہزاد شوکت کی جیت پر وکلا کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا، وکلا نے احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
29