30

سپریم کورٹ ملازمین کی تنخواہوں میں دو گنا سے بھی زیادہ اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف)سپریم کورٹ کے ملازمین کو پہلے ہی دیگر سرکاری ملازمین کے مقابلے میں زیادہ تنخواہ ملتی ہے لیکن اب عدالتِ عظمی کے گریڈ ایک تا بائیس کے تمام ملازمین تنخواہ میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافے کے مزے لیں گے جس کا اعلان حکومت نے بجٹ 2023-24 میں کیا ہے۔ دیگر تمام سرکاری ملازمین کی طرح سپریم کورٹ کے ملازمین کو تنخواہ میں نہ صرف 30-35 فیصد کا اضافہ ملے گا بلکہ سپریم کورٹ میں اندرونی طور پر جاری کردہ ایک حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان ملازمین کو 2022 کے پے اسکیل کا ایک بنیادی تنخواہ کا اضافہ بھی ملے گا۔ اسپیشل جوڈیشل الاونس کی وجہ سے سپریم کورٹ کے ملازمین کو پہلے ہی دیگر سرکاری ملازمین کے مقابلے میں زیادہ تنخواہ ملتی ہے جو 2022 کے پے اسکیلز کے تین ابتدائی بنیادی تنخواہ کے مساوی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے 31 مئی 2023 کو جس مزید اضافے کا اعلان کیا گیا ہے اس سے حکومت میں بیٹھے کئی لوگوں کو تشویش لاحق ہوگئی ہے کیونکہ توقع تھی کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کی جانب سے چند ماہ قبل اعلان کر دہ کفایت شعاری مہم کے تحت اقدامات کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں