37

سپریم کورٹ کا الیکشن کروانے کاحکم ‘ حکومت کے پاس کیا آپشنز ہیں؟

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان کی سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انتخابات14مئی کو کرانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جب اعلان کیا گیا کہ الیکشن التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ وکلا اور صحافی دوڑے دوڑے سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں پہنچے۔ کمرہ عدالت میں عدالتی عملہ ہنگامی بنیادوں پر تیاری کرتا سنائی دیا۔ تین رکنی بینچ 12 بج کر 44 منٹ پر کمرہ عدالت میں پہنچا۔ چیف جسٹس نے کمرہ عدالت کا طائرانہ جائزہ لیا۔ ایک کونے میں بیٹھے صحافیوں کی جانب دیکھا اور قرآن کی آیت پڑھ کر فیصلہ سنانا شروع کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ آئین الیکشن کمیشن کو 90 دن سے آگے جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ عدالت نے 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کو غیر آئینی حکم جاری کیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا 30 اپریل کو پنجاب میں انتخابات کا شیڈول ترمیم کے ساتھ بحال کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں