سپریم کورٹ کی کینٹین میں دھماکہ’4افراد زخمی

اسلام آباد (بیوروچیف) سپریم کورٹ میں اے سی گیس کے پلانٹ میں دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز گئی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکا سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں اے سی گیس کے پلانٹ میں ہوا، دھماکے کے بعد وکلا اور سپریم کورٹ کے عملے کے افراد باہر نکل آئے۔ذرائع کے مطابق اسٹاف کینٹین میں اے سی کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا، واقعے کی تحقیقات جاری ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں