سپریم کورٹ کے احکامات پرواگزار جنگلات کے رقبے پر پھر سے قبضے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سپریم کورٹ کے احکامات پر واگزار جنگلات کے رقبے پر پھر سے قبضے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر واگزار ہونیوا لے رقبوں پر ایک پھر سے قبضے کر لئے گئے رقبوں میں لگے درخت بھی غائب کر دئیے گئے۔ سپریم کور ٹ آ ف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے احکامات پر 2012میں پنجاب بھر کی نہروں کے کناروں سے ملحقہ ہزارو ں ایکڑ رقبے کو ناجائز قا بضین سے واگزار کروا کر محکمہ جنگلات کے حوالے کیا گیا تھا واگزار کروا ئے گئے رقبے میں محکمہ جنگلات کی جانب سے باقا عد ہ شجر جاری کی گئی تھی جس کے نتیجے نہر فورڈ واہ اور صادقیہ کینال سمیت دیگر نہروں کے کناروں سے بھی ملحقہ رقبہ جات واگزار کروا کر محکمہ جنگلات کو دئیے گئے جس میں بڑی تعداد میں درخت باقا عدہ پوری طرح تیار ہو گئے لیکن اب کچھ عرصہ قبل ایک بار پھر زیادہ تر مقامات سے محکمہ جنگلات کے ان رقبہ جات پر دوبارہ سے ناجائز قبضے کر کے ان پر فصلوں کی کاشت کا سلسلہ جاری ہے ان رقبوں میں موجود قیمتی درختوں کو بھی باقاعدہ غائب کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ جنگلات کے عملے سمیت افسران نے نہ تو ان رقبوں پر ہونیوالے ناجائز قابضین پر کوئی کاروائی کی اور نہ ہی ان رقبوں سے بڑی تعداد میں درخت غائب ہونے پر بھی کوئی کاروائی کی محکمہ جنگلات کے ضلعی افسران اپنے دفاتر تک محدود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں