سپورٹس بورڈ اور اسلام آباد کپیٹل ایڈمنسٹریشن کا تنازع

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان میں سیف گیمز کے انعقاد کے پیش نظر پاکستان سپورٹس بورڈ اور اسلام آباد کپیٹل ایڈمنسٹریشن کے درمیان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں جشن بہاراں فیسٹیول کے معاملے تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے، معاملے پر سپورٹس بورڈ نے ایک بار خط کھتے ہوے فیسٹیول کروانے کیلئے متبادل جگہ تجویز کردی۔ تفصیلات کے مطابق سیف گیمز کی تیاریوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی کے اراکین نے 26 فروری کو اسلام آباد میں جناح اسٹیڈیم سمیت دیگر وینیوز کا دورہ کرنا ہے جس کے پیش نظر پی ایس بی نے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کو دوبارہ یاد دہانی خط لکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں