سپورٹس بورڈ میں من پسند شخصیات کو نوازنے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ میں من پسند شخصیات کو نوازنے کا سلسلہ جاری، نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے آئی ٹی اسپیشلسٹ احتشام احمد کو پی ایس بی کے گریڈ17میں مستقل کردیا گیا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ نے آئی ٹی اسپیشلسٹ احتشام احمد کو ڈپیوٹیشن پر نیشنل انٹرن شپ پروگرام سے پاکستان سپورٹس بورڈ منتقل کیا تھا جس کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ کی بااثر شخصیت کی مبینہ سفارش پراحتشام احمدکو مستقل بنیادوں پر پاکستان سپورٹس بورڈ کا ملازم بنا دیا گیا ہیاور اس حوالے سے پی ایس بی نے آفس آرڈر بھی جاری کردیا ہے جس کے بعد احتشام احمدنے گریڈ اٹھارہ میں پرموٹ ہونے اورپی ایس بی بورڈ اجلاس سے اس فیصلے کی منظوری کیلئے بھی اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں