سپورٹس بورڈ کے ویٹ لفٹنگ سے وابستہ کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندی عائد کر دی۔پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پیر کو پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) سے منسلک کئی کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) کی تحقیقات کے بعد پابندیاں عائد کردیں، یہ کارروای ‘آپریشن جیسمن کے تحت سامنے آنے والی ٹھوس اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد کی گئی۔پی ایس بی کے بیان کے مطابق جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شرجیل بٹ، عبدالرّحمن، غلام مصطفی، فرحان مجید، حافظ عمران بٹ (سابق صدر پی ڈبلیو ایف)، عرفان بٹ (کوچ) اور وقاص اکبر (کوچ) شامل ہیں۔بیان میں واضح کیا گیا کہ کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندیوں کی مکمل مدت تک کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں