سرگودہا (بیوروچیف) وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی زیر سرپرستی کمشنر محمد اجمل بھٹی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زیر نگرانی سرکاری و نجی سکولوں کے انڈر 8اور انڈر 14 سال کے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کھیلوں کی صحت بھری سرگرمی کی فراہمی کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد جاری ہے کیمپ12 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔خوہشمند طلبہ و طالبات ڈسٹرکٹ و ڈویژنل سپورٹس آفس سرگودھا میں رابطہ 0489230617کر کے معلومات لے سکتے ہیں۔ سمر کیمپ میں اتھلیٹکس میں20 طلبہ و 15 طالبات ، ٹیبلس ٹینس میں 8 طلبہ ، تائیکوانڈو میں 15طلبہ و 10 طالبات ، کراٹے میں 20 طلبہ و 12 طالبات ، جمناسٹک میں 18 طلبہ و 10 طالبات نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کی۔
25