سپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی ،ٹیچرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم

جڑانوالہ(نامہ نگار) ٹیچرز سپورٹس گالا فیسٹیول میں اول دوم سوم آنیوالے ٹیچرز کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ جڑانوالہ محمد فیاض اختر وسیر کی زیر صدارت ڈپٹی دفتر میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔جس میں پہلا وزیر اعلی پنجاب ٹیچرز سپورٹس گالا فیسٹیول میں تحصیل جڑانوالہ کے ٹیچرز کے اعزاز میں کی گئی۔جنہوں نے سپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان ٹیچرز کا پر جوش استقبال کیا گیا ہے اور پھولوں کی مالا پہنائیں گئیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد فیاض اختر وسیر نے کہا کہ سپورٹس گالہ میں ٹیچرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اول دوم اور سوم انے والے ٹیچرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری تحصیل جڑانوالہ کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلیں بھی انسان کی زندگی میں ضروری ہیں۔اس کے بعد کامیاب ہونے والے ٹیچرز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔تقریب کے شرکا اساتذہ نے بھی محمد فیاض اختر وسیر اور ان کے ساتھیوں کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مدثر حسن،رائے ولی محمد،میاں عمران،نثار احمد اور میڈم شمائلہ عزیز،جاوید اقبال،اطہر گجر، عبدالمنصور اور ڈاکٹر عبدالحمید قادری بھی موجود تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں