سپورٹس گالا کا انعقاد سردیوں کی چھٹیوں میں کروایا جائے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سپورٹس گالا کا انعقاد سردیوں کی چھٹیوں میں کروایا جائے’ محمد اسلم بٹ۔ گورنمنٹ سکولز کو ناکام کرنے کا نیا پروگرام۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان محمد اسلم بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں 7اپریل سے نیا تعلیمی سیشن سٹارٹ ہونے جا رہا ہے اور ساتھ ساتھ نئے داخلے بھی شروع ہو رہے ہیں کچھ بچے سکولز تبدیل کر رہے ہوتے ہیں اساتذہ کاسکولز میں اپریل کا مہینہ انتہائی مصروف گزرتا ہے چونکہ سیشن کا آغاز ہوتا ہے۔ نئی کلاسز اور نئے بچے اور بچوں کو پڑھانے کا جذبہ بھی عروج پہ ہوتا ہے کیونکہ گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے سلیبس کا مخصوص حصہ مکمل کرنا ہوتا ہے۔ ایسے میں جب ایک ایک دن قیمتی ہے اپریل کے مہینے میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ سپورٹس گالا کے نام پہ پورا مہینہ کھیل تماشوں میں گزر جائے گا۔ محمد اسلم بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ سپورٹس گالا کا انعقادسردیوں کی چھٹیوں میں کروایا جائے تاکہ جو ٹیچرز حصہ لینا چاہیں وہ آسانی سے لے سکے تاکہ تعلیمی اوقات کار میں بچوں اور ٹیچرز کا وقت اور تعلیمی نقصان سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں