سپیشل بچے کسی سے کم نہیں صرف توجہ کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار دی بلائنڈ مدینہ ٹائون میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چوہدری محمد ارشد گجر ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) تھے’ دیگر مہمانوں میں رانا آصف ارشد ضلعی صدر کلچرونگ’ چوہدری محمد ذوالفقار ایڈووکیٹ’ ڈویژنل صدر ایپکا رانا عابد علی’ چوہدری خادم گجر’ عفان علی گجر’ فیصل اسلام بھٹی’ سجاول بٹ’ میاں زاہد حمید شامل تھے’ پرنسپل گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار دی بلائنڈ مدینہ ٹائون ندیم انجم نے اپنے سٹاف ممبران اور یونین کے عہدیداروں کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں’ سکول کے نابینا بچوں مہمانوں کے سامنے دلچسپ ٹیبلو شو پیش کر کے خوب داد وصول کی’ مہمان خصوصی چوہدری ارشد گجر نے سپیشل بچوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا اور کہا کہ سپیشل بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر اساتذہ کی قابلیت کا اندازہ ہوتا ہے’ میں یہاں آ کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں کیونکہ ہمارے سپیشل بچے بھی کسی سے کم نہیں ہیں’ انہیں صرف توجہ کی ضرورت ہے’اس موقع پر چوہدری ارشد گجر نے اپنے تمام تر تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے آپ لوگوں کیلئے کھلے ہیں’ اس موقع پر مہمان خصوصی نے دیگر مہمانوں کے ساتھ مل کر سکول میں یادگاری پودا بھی لگایا’ پرنسپل گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار دی بلائنڈ مدینہ ٹائون ندیم انجم نے اختتامیہ الفاظ میں مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں کی توجہ کی ہمیں اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں