سپین میں سیاحوں کیخلاف مظاہرے معمول بن گئے،لیکن کیوں؟

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک سپین کی آبادی 4 کروڑ 83 لاکھ ہے مگر وہاں ہر سال 10کروڑ سیاح آتے ہیں۔ سیاحوں کی بڑھتی تعداد سے نہ صرف گھروں کی قلت نے جنم لیا بلکہ ان کے کرائے بھی آسمان پر جا پہنچے۔ آج لاکھوں کرائے دار اپنی آمدن کا 40فیصد حصہ بطور کرایہ دے رہے ہیں جو بہت زیادہ ہے۔ سپین کے شہری اسی لیے وہ پریشان و ناراض ہیں، سیاحوں کے خلاف مظاہرے معمول بن گئے۔ حکومت نے سیاحوں پر ٹیکس لگائے ، گولڈن ویزے منسوخ کیے مگر ہاسنگ بحران کم نہ ہوا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسپین میں چھ لاکھ نئے گھر بنیں گے تبھی مسئلہ حل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں