سپین کا اسرائیل کو یورپی کھیلوں کے مقابلوں سے نکالنے پر زور

میڈرڈ (سپورٹس نیوز) سپین کی وزیر کھیل پیلر الیجریا نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی بنیاد پر اسے یورپی کھیلوں کے مقابلوں سے نکال دیا جائے۔کھیل، فنی تربیت اور تعلیم کی وزیر پیلر الیجریا نے کہا ہے کہ سپین دیگر یورپی ممالک سے اس حوالے سے بات کرنا چاہتا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی پر اس کو یورپ میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں سے نکالا جانا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں