سپین کا غیرقانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان

اسپین (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 2025کے اختتام تک کم از کم پانچ ماہ اسپین میں قیام کرنے والے افراد اس اسکیم کے تحت اہل قرار پائیں گے۔حکام کیمطابق قانونی رہائشی حیثیت کے حصول کے لیے وہ افراد درخواست دے سکیں گے جو 2026 سے قبل اپنی درخواست جمع کرائیں گے،درخواست دہندگان کے لییپاسپورٹ اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا۔قانونی دستاویزات کے حصول کے اعلان کے بعد مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور قونصلیتوں کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،جہاں تارکین وطن ضروری کاغذات مکمل کروانے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ماہرین کیمطابق اس فیصلے سے اسپین میں مقیم ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی تحفظ اور روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں