سپین کی ٹیم یوئیفا ویمنزفٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں

برن(سپورٹس نیوز)سپین کی ویمنز فٹ بال ٹیم پہلی مرتبہ یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ سپین کی ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد 8بار کی یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن جرمنی کی ٹیم کو 0ـ1 گول سے ہرا کریوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔میچ کے مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول سکور نہ کر سکی۔سپین کی ٹیم نے اضافی وقت میں گول کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔سپین کی ایٹانا بونماٹی کونکا نے اضافی وقت میں 113 ویں منٹ پر واحد گول کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا، یوں سپین نے اپنی تاریخ میں پہلی بار یورو کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں