سڈنی واقعہ’ہلاکتیں16ہو گئیں

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور باپ بیٹا نکلے جن کی تفصیلات پولیس نے بھی جاری کر دی ہیں نیو سائوتھ ویلز پولیس نے واقعے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ بونڈی ساحل پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے دونوں حملہ آور باپ بیٹا تھے جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا حملہ آور شدید زخمی حالت میں ہے۔نیو سائوتھ ویلز پولیس کمشنر نے بتایاکہ ہلاک حملہ آور کی شناخت 50سال کے ساجد اکرم کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی حملہ آور کی شناخت 24سال کے نوید اکرام کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کے پاس 10سال سے اسلحے کا لائسنس موجود تھا اور وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا۔ہلاک حملہ آور کے قبضے سے 6ہتھیار بھی برآمد کرلیے گئے تاہم ان تمام ہتھیاروں کی بیچ فائرنگ واقعے میں استعمال ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کاکہنا تھاکہ جائے وقوعہ کے قریب سے دو فعال دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد ملے جنہیں محفوظ کر لیاگیا ہے۔پولیس نے مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنیکا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردی کے حملے کے پیچھے محرکات تلاش کر رہے ہیں۔پولیس کمشنر کے مطابق فائرنگ میں ملوث باپ بیٹا کافی عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم تھے تاہم دونوں افراد کے پس منظر سے متعلق مزید تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی جاسکتیں۔دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے آج یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔یاد رہیکہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں