سڑکوں پر قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل ضروری ہے،CTOناصر جاوید رانا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے کیڈٹ اور ایتھم کالجز میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا سڑکوں پر ٹریفک آگاہی ہر فرد کی ذمہ داری ہے ایجوکیشن یونٹس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کیا سڑکوں پر قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد بہت ضروری ہے سی شہر فیصل آباد میں اکثریت شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کررہے ہیں اکثریت موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کررہے ہیں حادثات میں واضح کمی واقع ہوئی ہے ٹریفک پولیس ون وے، لائن لین اور سیٹ بیلٹ سمیت تمام قوانین پر عمل درآمد کروانے میں مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں