4

سڑکوں کی کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی سے تعمیر سست روی کا شکار ‘شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اہم سڑکوں کی کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی سے تعمیر میں تاخیر سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن اور ڈویژنل کمشنر جہانگیر انور کی ہدایت پر تقریباً 2 ماہ قبل شہر بھر کی مرکزی سڑکوں کی کولڈ ملنگ ٹیکنالوجی سے تعمیر شروع کی گئی جس پر ٹھیکیداروں نے تمام اہم سڑکوں کو اکھاڑ دیا، جن میں سے کچھ سڑکیں تو تعمیر کر دی گئیں ہیں مگر اکثر سڑکیں 2 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال تعمیر نہیں کی گئی ہیں، سڑکوں کو اکھاڑنے کے باعث ان پر گزرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، حادثات معمول بن چکے ہیں، اکثر موٹرسائیکل سوار گر کر زخمی ہو جاتے ہیں۔ نامکمل سڑکوں کی وجہ سے شہریوں کو گرد وغبار’ ٹریفک کے مسائل اور طویل سفری وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہری وسماجی حلقوں نے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں کی تعمیر میں سست روی کا نوٹس لیں اورغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ٹھیکیداروں کا قبلہ درست کریںاور سڑکوں کی تعمیر جلد مکمل کرائی جائے تاکہ شہریوں کو آمدو رفت میں آسانی ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں