سڑک پر پڑے درخت سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن کما لیہ روڈ پر سڑک پڑے درخت سے موٹر سائیکل ٹکرانے سے 65 سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ بتا یا گیا ہے کہ کمالیہ کا رہائشی 65 سالہ شخص محمد حنیف ولد اللہ دتہ اپنے عزیز رشتے داروں کے ہاں ماموں کانجن کے نواحی گاوں 554 گ ب آیا ہوا تھا۔ واپسی پر کما لیہ اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے گھر جارہا تھا کہ کما لیہ روڈ پر علاول موڑ کے قریب اس کا موٹر سائیکل سڑک پر نیچے گرے ہوئے درخت سے جا ٹکرایا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کا روائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں