34

سڑک کنارے پرسوئی گیس کے پائپ عوام کیلئے وبال جان بن گئے

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن بچھائے جانے کیلئے منڈی موڑ روڈ کنا ر ے پڑے پائپ دکانداروں اور شہریوں کے وبال جان بن گئے۔تفصیل کے مطابق کمالیہ میں ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے پائپ لائے گئے تھے لیکن دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد یہ پائپ جوں کے توں پڑے ہیں جس کی وجہ سے شہری اور خاص کرکے دکاندار شدیدپریشانی میں مبتلا ہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے پڑے ان پائپس کی وجہ سے انکا کاروبار بہت زیادہ متاثر ہورہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں