سڑک کنارے کھڑے ملز ورکرز کو تیز رفتار مزدانے کچل ڈالا،3جاں بحق

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ بلوچنی کے علاقہ گھسیٹ پورہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں 3فیکٹری ورکر جاں بحق’ چوتھا شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح ایم ٹی ایم کے ورکرز شفٹ ختم ہونے پر چھٹی کر کے گھروں کو جانے کیلئے فیکٹری سے نکلے تو چار ورکرز بلوچنی کا فیصل’ شیخوپورہ کا تنویر’ چشتیاں کا مزمل اور حسن اڈا گھسیٹ پورہ کے قریب کھڑے سواری کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک تیز رفتار مزدا ٹرک نے چاروں محنت کشوں کو کچل دیا تو حادثہ کا مرتکب ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا اور موقع پر موجود لوگوں نے مضروبان کو پرائیویٹ گاڑی میں ڈال کر تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تنویر’ فیصل اور مزمل زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بلوچنی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں