سکاٹ لینڈ کے خلاف احمد حسین کا شاندار کیچ

ہرارے (سپورٹس نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان کے احمد حسین نے شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف باآسانی 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عثمان خان نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، احمد حسین 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔علی حسان 15 رنز بنا کر آٹ ہوئے، سمیر منہاس نے 28 رنز بنائے، کپتان فرحان یوسف 18 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اولی جونز اور منوسرسوت نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ تاہم پاکستانی فیلڈرز نے بہترین کارکردگی دکھائی جس میں احمد حسین کا ایک شاندار کیچ خاص طور پر نمایاں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں