سکرپٹ پڑھے بغیر کام کرنے کی حامی نہیں بھرتی’ زارا شیخ

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ زارا شیخ نے کہا کہ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں، مجھے جب تک سکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیں آتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فلم میری پہچان ہے، میں نے کبھی بھی فلموں سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں، جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا۔اپنے معاشرے کے مسائل کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔ نوجوان نسل کو اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند کرنا ہوگا اور سٹیج، ٹی وی اور فلم اس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈرامہ ہمسایہ ملک کے ڈراموں سے بہت بہتر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں