سکندر رضا سے بدتمیزی پر حریف ٹیم کے کوچ کو سزا مل گئی

ہرارے(سپورٹس نیوز) سکندر رضا نے میچ کے دوران تعصب پر مبنی جملے کسنے پر حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرا دی۔واضح رہے کہ ہرارے سپورٹس کلب میں یکم جون کو ہونے والے ایک لوکل ایونٹ کے میچ کے دوران رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا نے سکندر رضا پر نسلی طعنے کسے تھے۔سکندر رضا نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی کو شکایتی خط میں لکھا کہ دوران میچ جب وہ پٹھوں کے کھچاو کی وجہ سے میدان سے باہر جا رہے تھے تو بلیسنگ مفووا ان پر چلائے۔ٹی 20 ٹیم کے کپتان نے مزید بتایا کہ میں نے بلیسنگ مفووا سے احترام سے بات کرنے کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں