سکولز میں چھٹیاں بڑھنے کا امکان

لاہور (بیوروچیف) موسمی شدت کے باعث پنجاب کے سکولوں میں چھٹیاں31اگست تک بڑھنے کا امکان ہے۔پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کو ہیں لیکن سکول 15اگست کو کھلیں گے یا نہیں حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔سکول کھولنے کے بارے میں محکمہ سکول ایجوکیشن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکا ہے، محکمہ کے ذرائع کے مطابق موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا اسکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں