4

سکولز و کالجز کی یادیں تازہ کرنے کیلئے19سال بعد دوستوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

جڑانوالہ(نامہ نگار) سکولز و کالجز کے دور کی یادیں تازہ کرنے کیلئے 19سال بعد (سر سید سیکشن) کے دوستوں کے اعزاز میں براق پیلس ہال میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں تنویر حسین بھٹی، شیخ احمد،عثمان غنی،عامر،محمد شاہد،ملک شہباز،بلال،بلال اسلم،،غلام مرتضی،رانا سجاول،عدنان نیازی، میاں آصف، وسیم عارف، علی رضا، رحیل، علی اکبر، رمضان اور افضل بھٹی نے شرکت کی اور 19سال پہلے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ سکولز و کالجز کا دور انتہائی قیمتی تھا آج کے نفسانفسی کے دور میں دوست احباب وقت کی قدر کو کھو رہے ہیں خوش قسمت ہے وہ دوست جو آج بھی بچن کی یادیں لیکر اکٹھے ہوئے ہیں۔ تقریب میں اکٹھے ہونیوالے دوستوں نے اس بات کا عہد کیا کہ ایسی محفل کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔ افطار ڈنر میں شامل دوستوں کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں