سکولوں میں بچوں کے داخلہ لینے کیلئے چیلنج فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پاکستان میں آئوٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی نظام میں لانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر بڑے فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ آئوٹ آف سکول بچوں کے داخلوں کے لیے وفاقی سطح پر چیلنج فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ قومی تعلیمی ایمرجنسی کے بعد بچوں کو سکولوں میں لانے کے لیے مشترکہ قومی حکمت عملی نافذ کی جائے گی۔ یہ فیصلے وزارتِ تعلیم کے تحت منعقدہ38ویں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیے گئے، جہاں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے نیشنل ایجوکیشن ایمرجنسی ایکشن پلان کی منظوری دی۔کانفرنس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں جعلسازی کے ذریعے داخل کیے گئے 18لاکھ گھوسٹ بچوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ صوبے میں داخلوں کی شرح بڑھانے کے لیے 10ہزار سرکاری سکول آئوٹ سورس کیے گئے ہیں۔سندھ کے وزیر تعلیم نے آگاہ کیا کہ سرکاری سکولوں میں 93ہزار اساتذہ کی بھرتیاں کر کے سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں