سکولوں میں چھٹیوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا

لاہور (بیوروچیف) سوشل میڈیا پر پنجاب میں 5ستمبر تک سکول بند رکھنے کے حوالے سے جعلی نوٹیفیکیشن گردش کر رہا ہے جس پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے وضاحت جاری کرتے ہوئے ان افواہوں کی واضح تردید کی ہے۔سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مزید تعطیلات سے متعلق کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ فیک نوٹیفیکیشنز پر دھیان نہ دیں، صرف مستند معلومات کو اہمیت دیں۔خالد نذیر وٹو کے مطابق سکولوں کی بندش سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔اگر کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل فیس بک پیج یا دیگر مستند ذرائع سے آگاہ کیا جائے گا۔سیکرٹری ایجوکیشن نے والدین، طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی خبر یا نوٹیفیکیشن کی تصدیق کے بغیر اس پر یقین نہ کریں اور جھوٹی افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں